شجاع آباد کی تعمیر اور حیران کن معلومات
چلیں آج اپ کو ایک بہت پرانے شہر تعارف کرواتا ہوں شجاع آباد ایک قدیم اور تاریخی شہر ہے اس کا حکمران نواب شجاع خان سدوزئی تھا اس نے 1750 میں شہر شجاع آباد کی بنیاد رکھی۔ اور 1767 سے 1762 کے درمیان قلعے کے گرد مظبوط دیواریں تعمیر کی۔ یہ شہر ملتان سے 45 کلومیٹر دور پاکستان کے دوسرے بڑے دریا دریائے چناب کے کنارے واقع ہے نواب شجاع خان احمد شاہ درانی جسے احمد شاہ ابدالی بھی کہا جاتا تھا کے دور میں دو بار ملتان کا گورنر بھی رہا۔ شجاع خان احمد شاہ ابدالی کا ہم عمر ہی تھا۔ مگر اندرونی بغاوتوں کے باعث شجاع خان کو حاجی شریف سدوزئی کے ہاتھوں شکست کھا کر شجاع آباد آنا پڑا۔ اس نے اپنے دورے حکومت میں سکھوں اور خاص طور پر ڈاکوؤں اور لٹیروں کو خوب کھینچا۔ (باقی شجاع خان پر لمبی دو تین تحریروں میں کبھی تفصیل پیش کروں گا انشاء اللہ) اس شہر کے گرد مظبوط فصیلیں تیار کروا کر چاروں کونوں پر 40 فٹ گہری خندقیں کھودی گئی۔ اور مزے کی بات جب شجاع آباد کی بنیاد رکھی گئی تو اس کے ہر گھر کو قبلہ زخ بنوایا گیا۔ شجاع آباد کے قریب ایک گاؤں چک کے نام سے بھی آباد کیا گیا اور بر...